سید ہدایت رسول شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سید ہدایت رسول شاہ (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بغدادی مسجد فیصل آباد میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ نظریہ اور انسانیت کے لئے جینے والے مرنے کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں، کردار اور گفتار کی سچائی پیدا کرنے کے لئے اسلام کی تعلیمات نسخہ کیمیا ہیں۔ منہاج القرآن نے تعلیم و تربیت اور کردار سازی کے عظیم ادارے قائم کئے جہاں سے باعمل مسلمان فارغ التحصیل ہو کر اسلام، پاکستان اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، سید ہدایت رسول شاہ بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بامقصد تعلیم سے انسان میں کردار کی پختگی آتی ہے، دین اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب اور اللہ کے برگزیدہ بندے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، میاں ریحان مقبول، ایم این اے شیخ خرم شہزاد، ایم پی اے شکیل شاہد، سید حمایت رسول قادری، سید شفاعت رسول قادری، سید سعادت رسول، سید صداقت رسول، عثمان صدیقی قادری، میاں عبدالقادر، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، سید جلال الدین رومی، علامہ عزیزالحسن، علامہ نورالزمان نوری، عمر سعید قادری، غلام محمد قادری، اللہ رکھا نعیم، پیر انورالحق، علامہ غلام مرتضیٰ، علامہ ظفراقبال، غلام مصطفےٰ کمال، آصف عزیز نے بھی خطاب کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سید ہدایت رسول شاہ کی تحریک منہاج القرآن اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Sayyid-Hidayat-Rasool-Shah

Sayyid-Hidayat-Rasool-Shah

تبصرہ

Top