ڈاکٹر طاہرالقادری کے پرسنل سیکورٹی گارڈ سیف اللہ انتقال کر گئے

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سیکورٹی گارڈ سیف الله (ایس ایس جی) انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کچھ عرصہ سے گردوں کی تکلیف کا شکار تھے اور ڈائلیسز پر تھے۔

سیف اللہ گزشتہ چند برس سے القادریہ 299 کے پرسنل سٹاف ممبر تھے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیف اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

دریں اثناء ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نواللہ صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی سیف اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

تبصرہ

Top