علامہ سید جواد نقوی کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

jawad naqvi

سربراہ حوزہ علمیہ العروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا اور ڈپٹی چیئرمین بورڈ گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حوزہ علمیہ عروۃ الوثقی کی سینیئر مینجمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھی۔

سید جواد نقوی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دفاتر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سید جواد نقوی کو بتایا گیا کہ منہاج یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹر کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے’’کووڈ 19‘‘ کی وباء کے دوران طلباء کو فیسوں میں رعایت دی، انہیں بتایا گیا کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور مستحق طلباء کو فیسوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے رعایت دی جاتی ہے جبکہ تعلیمی وظائف اس کے علاوہ ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں مثالی خدمت پر منہاج یونیورسٹی لاہور کو ملائشیا میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو پرائیویٹ سیکٹر میں کسی بھی پرائیویٹ یونیورسٹی کا پہلا اعزاز اور ایوارڈ ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

دورہ کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے تعلیمی ڈگری پروگرامز عصری ضروریات سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے ’’سکول آف پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم‘‘ کو منہاج یونیورسٹی کا امتیاز اور انفرادیت قرار دیا۔

اس وزٹ کے دوران سہیل احمد رضا، شہزاد احمد خان، میجر ریٹائرڈ سلیمان، راشد حمید کلیامی اور علی وقار قادری بھی موجود تھے۔

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

jawad naqvi

تبصرہ

Top