تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

cec meeting

تحریک منہاج القرآن کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس کی صدرات چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ پر ’’قائد ڈے تقریبات 2021‘‘ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ اجلاس میں منہاج القرآن کے مرکزی اور فیلڈ میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

cec meeting

cec meeting

cec meeting

cec meeting

تبصرہ

Top