گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اجتماع

gosha durood

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا، جس میں ماہ جنوری کے دوران 7 ارب 82 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار اور 303 بار درود پاک بطور ہدیہ ایصال ثواب پیش کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کے قائم کردہ نظام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 4 کھرب 51 ارب 26 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار اور 127 بار درود پاک پڑھا جا چکا ہے۔

مجلسِ ختم الصلوٰۃ علی النبی کے پروگرام میں گوشہ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت، نظامتِ تربیت کے مرکزی عہدیداران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین اور لاہور سے رفقاء و کارکنان سمیت عشاقانِ رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر پروگرام میں گوشہ درود کے وظائف پڑھے گئے اور ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

gosha durood

تبصرہ

Top