منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’فاونڈرز ڈے‘‘ پر بین المذاہب رواداری سیمینار کا انعقاد

founders day minhaj university

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلہ میں ’’فاونڈرز ڈے‘‘ پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’بین المذاہب رواداری سیمینار‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ یہ تقریب منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکول آف ریلیجئس اینڈ فلاسفی نے منعقد کی تھی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دنیا بھر میں بین المذاہب ہم اہنگی اور رواداری کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مذاہب کی تقسیم سے ہٹ کر انسانیت کی خدمات سرانجام دی ہیں۔ آپ کی علمی، تحریکی، انسانی اور عالمی خدمات میں انسانیت کا پہلو نمایاں ہے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب رواداری کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔

تقریب میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر خرم شہزاد، سکول آف ریلجیئس اینڈ فلاسفی کے ہیڈ ڈاکٹر ہرمن، منہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، امریکا سے ڈاکٹر جوزف پال نائٹ، ریورنڈ جان ڈیوڈ، مائیکل شینن کرو، الیاس مسیحی، ڈاکٹر ایرینسٹ فاہیم، ٹائنی گے، آسٹریلیا سے تموتھی ایلن، پاسٹر انیل جون، پاسٹر سموئل اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

تبصرہ

Top