حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر شیخ الاسلام کا اظہار تعزیت

شیخ الاسلام کے شیخ و مربی اور تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست شہزادہ غوث الوریٰ، شیخ المشائخ، قدوۃ الاولیاء حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہمشیرہ محترمہ دارِ فانی سے دارِ بقا کی طرف اِنتقال فرما گئی ہیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ان کی رحلت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام نے کہا کہ پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں وابستگان خانوادۂ غوث الوریٰ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ غم کی اس گھڑی میں امی جان حضور، صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید عبد القادر جمال الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی، شہزادیوں اور جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کو ہدایت فرمائی کہ وہ مرحومہ کی بلندیِ درجات کے لیے قرآن خوانی اور دعا کریں، نیز آن لائن محافل کا اِنعقاد بھی کریں۔

تبصرہ

Top