مرکزی سیکرٹریٹ میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد

مورخہ: 19 مئی 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ دنوں ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف قادری کے والد گرامی، نائب ناظم اجتماعات سعید اختر کے بھائی، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ کی ہمشیرہ محترمہ، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے آفس سیکرٹری محمد معروف کے والد محترم، سابق مرکزی نائب صدر منہاج یوتھ لیگ محمد افتخار بیگ، راجہ قمر الزمان، راجہ فخر الزمان منہاجین کی والدہ محترمہ، ملک شمیم نمبردار کے بہنوئی اور صدیق اشرف صدیقی کے والد محترم انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب گوشہ درود میں منعقد ہوئی۔

دعائیہ تقریب میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، ناظمین اور شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی، جس کے بعد ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے تعزیتی کلمات ادا کیے۔ آخر میں گوشہ درود کے مربی سید مشرف علی شاہ نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

تبصرہ

Top