شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ڈاکٹر علی وقار قادری کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارک باد

شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے ڈائریکٹر لارل ہوم اِنٹرنیشنل اسکولز اور شعبہ کریکلم منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر علی وقار قادری کو علومِ اِسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد دی ہے۔ اُن کے مقالہ کا موضوع ’’ڈاکٹر محمد اِقبال اور ڈاکٹر برہان اَحمد فاروقی کے قرآنی اَفکار کا تقابلی مطالعہ‘‘ ہے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے لیے ڈاکٹر علی وقار قادری کی خدمات کو خوب سراہا اور ان کے علم و عمل میں مزید اِضافے کی دعاؤں سے نوازا۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی ڈاکٹر علی وقار قادری کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

phd

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی مبارکباد

میں ڈاکٹر علی وقار قادری (ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز سسٹم HES) کو انکی پی ایچ ڈی کی مکمل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ دعا گو ہوں کہ اللہ پاک انہیں اور کامیابیوں سے نوازے اور انکی توفیقات میں اضافہ فرمائے تاکہ وہ تحریک کی اور بہتر انداز میں خدمت بجا لاسکیں۔

phd

تبصرہ

Top