پیر پگاڑا کے صاحبزادے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی اور پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

پیر پگاڑا کے صاحبزادے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی اور پیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

لاہور (25 اکتوبر 2021ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر پیر پگاڑا سید صبغت اللہ شاہ راشدی کے صاحبزادے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی اورپیر ڈاکٹر سید مہدی رضا شاہ سبزواری سجادہ نشین درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سیہون شریف نے ملاقات کی اور تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کا لائف ممبر بننے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مخدوم ندیم احمد ہاشمی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ، پیر سید شاہ محمد شاہ لکیاری سجادہ نشین درگاہ حضرت لکی شاہ، مفتی عبدالحفیظ کھوڑو، سید محمد اویس نقوی، ممتاز رضا سیال موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید عثمان مصطفی شاہ راشدی نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دین اسلام کے لئے پاکستان اور بیرونی دنیا میں انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فی زمانہ نوجوانوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنا بہت بڑی قومی و ملی خدمت ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے اللہ نے انسانیت سے محبت کرنا سکھایا، تقویٰ و باطنی طہارت اور کردار کی اصلاح کے لیے اولیائے اللہ کے مزارات اور ان کی تعلیمات قوت محرکہ ہیں۔ سندھ سے آئے ہوئے علماء و مشائخ و پیران کرام کے وفد نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ وفد نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد نے جامع شیخ الاسلام اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر جی ایم ملک نے بریفنگ دی۔

تبصرہ

Top