صبر و تحمل اور استقامت کامیابی کی ضمانت ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج کالج برائے خواتین میں خطاب

minhaj women college

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ 2 روزہ تربیتی نشست کے اختتامی روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں صبر و تحمل، استقامت اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب انسان وہ ہے جو اپنی تخلیق کے مقصد کو پہچان کر اپنی منزل کا تعین کرتا ہے اگر انسان کو اپنا مقصد حیات ہی واضح نہ ہو تو پھر ساری زندگی تگ و دو کر کے بھی سوائے تھکن کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

انہوں نے طالبات سے خطاب میں مزید کہا کہ اپنی منزل کا تعین کرنے والے لوگ محنت، یکسوئی اور استقامت کے ساتھ چلتے ہیں، جس سے راستے کی مشکلات ان کے مقصد و منزل سے دور نہیں کرتیں اور ایک طالب علم کی زندگی میں شعور مقصد حیات ہونا ضروری ہے جسے وہ ہمیشہ اپنی نگاہ میں رکھے اور مقصد کے حصول کا لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو علم و عمل میں پختہ کریں وقت کی قدر کرتے ہوئے اس ادارے میں اپنے مختصر قیام کو غنیمت سمجھتے ہوئے اس سے کما حقہ استفادہ کریں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں دو روزہ تربیتی نشست کے آخری روز اختتامی سیشن میں شرکت کی اور پرنسپل ڈاکٹر ثمر فاطمہ، وائس پرنسپل مسز حمیرا ناز، آفتاب خان قادری، ڈاکٹر جویریہ حسن، مسز شمع مشتاق، مسز کلثوم طارق، تمام سٹاف ممبران اور طالبات کو دو روزہ تربیتی نشستوں کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ نشست میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری بھی موجود تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے وفد نے عائشہ مبشر کی سربراہی میں اس نشست میں شرکت کی۔

minhaj women college

minhaj women college

minhaj women college

minhaj women college

minhaj women college

minhaj women college

minhaj women college

تبصرہ

Top