نوری آباد میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ’شانِ علی علیہ السلام کانفرنس‘ کا انعقاد

Shan e Ali Conference

سیدنا علی کرم اللہ وجھہ الکریم کے یومِ ولادت کے موقع پر تحریک منہاج القرآن نوری آباد کے زیراہتمام ’شانِ علی علیہ السلام کانفرنس‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضل علامہ فیصل نذیر الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے مولا علی علیہ السلام سے عہد فرمایا کہ مومن ہی علی سے محبت کرے گا اور منافق ہی علی سے بغض رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار اور صحابہ کرام علیہم الرضوان یک جان دو قلب ہیں۔ مولا علی علیہ السلام کی عظمت و رفعت کو گھٹانے والے قرآن وحدیث کا وسیع نظر سے مطالعہ کریں اور اپنی اصلاح کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا علی علیہ السلام سے والہانہ عقیدت و محبت ایمان کی علامت ہے۔

کانفرنس کی صدارت علامہ سید شہباز سعیدی نے کی، جبکہ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن ضلع نواب شاہ کے امیر فیصل اکرم، علامہ حسنین قادری، لعل بخش حملانی، عاطف قائم خانی، محمدماجد، شاھد رندھاوا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

Shan e Ali Conference

Shan e Ali Conference

تبصرہ

Top