شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ’’طہارۃ القلوب‘‘ کے موضوع پر خطابات کریں گے

itikaf city 2022

تحریک منہاج القرآن کے اجتماعی شہر اعتکاف 2022ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ روزانہ خصوصی خطابات فرمائیں گے۔ آپ نے شہر اعتکاف کے لیے ’’طہارۃ القلوب‘‘ باطنی امراض اور ان کا علاج، کا موضوع منتخب کیا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منعقد ہونے والے حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف میں تزکیہ نفس، تصفیہ قلب، اصلاح احوال اور روحانی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ نوجوان نسل میں اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ عقیدہ صحیحہ کے تحفظ کے لیے شیخ الاسلام ’’طہارۃ القلوب‘‘ کے ذریعے معتکفین سمیت دنیا بھر سے شہراعتکاف سے جڑے فرزندان کو اپنے ایمان افروز خطابات سے نوازیں گے۔

شیخ الاسلام کے خطابات منہاج ٹی وی اور آپ کے آفیشل یوٹیوب چینل ڈاکٹر قادری کے ذریعے روزانہ براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

تبصرہ

Top