منہاجینز ڈے کے موقع پر سیشن 2016 کے منہاجینز کا آنلائن اجلاس

minhajeans day 2022

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء منہاجینز سیشن 2016 کا آنلائن اجلاس منہاجینز ڈے کے موقع پر 17 اپریل کو بذریعہ زوم ایپ ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر اور دنیا بھر میں خدمات سرانجام دینے والے منہاجینز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ناظم منہاجینز علامہ راجہ محمد حنیف بھی شریک ہوئے۔

تلاوت و نعت کے بعد اجلاس میں شیخ الحدیث علامہ حافظ محمد معراج الاسلام رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال کی مناسبت سے آپ کے افکار و نظریات، تعلیم و تربیت، تصوفانہ پہلو، للہیت اور آپ کی 50 سالہ تدریسی و حدیث مبارکہ کی خدمات پر لیکچر ہوا اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر علامہ حافظ و قاری محمد وقاص کے والد گرامی مشہور علمی و ادبی، فکری و نظریاتی شخصیت حضرت علامہ مرید حسین باروی کی وفات پر تمام شرکاء نے تعزیت، فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے سعودی عرب سے اجلاس میں شریک علامہ محسن شبیر اعوان نے خصوصی دعا بھی کروائی۔

تمام شرکاء اجلاس نے جہاں جہاں وہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں، اپنا تفصیلی تعارف بھی کروایا۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے ایک فنڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دی، جس میں پوری کلاس میں سے کسی کو بھی مالی معاونت درکار ہوئی تو بھر پور سپورٹ کیا جائے گا۔

اجلاس منعقد کرنے پر پی ایچ ڈی سکالر محمد حسن عباس ترکی، پی ایچ ڈی سکالر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل سنٹر آف ریسرچ ان اسلامک اکنامکس حسنین علی ملائیشیا، پی ایچ ڈی سکالر مستنیر حسین وسیم منہاج یونیورسٹی لاہور اور بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کے لیکچرار اور پی ایچ ڈی سکالر صدام حسین کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد منہاجینز پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

minhajeans day 2022

minhajeans day 2022

تبصرہ

Top