ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی کراچی کے معتکفین کے ساتھ تربیتی نشست

itikaf city 2022

شہر اعتکاف میں کراچی سے شریک معتکفین کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکا ف دنیائے اسلام کی منفرد روحانی و اخلاقی اور علمی تربیت گاہ ہے، جس میں خود شیخ الاسلام دامت برکاتہم عالیہ اپنے کارکنان کی براہ راست تربیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان ایک جذبہ تربیت سے شہراعتکاف میں شریک ہوتے ہیں اور یقیننا یہ جذبہ ان کی روحانی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان ان دس دنوں کو معمولی نہ جانیں بلکہ باقاعدہ ایک مقصد کے تحت اپنے روحانی فیوض و برکات سمیٹیتے ہوئے جہاں سے واپس جائیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے وسیلے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری مدظلہ العالی کے علمی ،فکری، روحانی اور تجدیدی فیوضات سے عملی استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر راؤ کامران، فراز عالم اور دیگر قائدین بھی شریک تھے۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ

Top