صحبت اور مجلس ان کی اختیار کرو جو تمہیں اللہ کے قریب کر دیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین (مرد و خواتین) سے پانچویں روز ”طہارۃ القلوب“ باطنی امراض اور ان کا علاج کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحبت اور مجلس ان کی اختیار کرو جو تمہیں اللہ کے قریب کر دیں۔ دل زندہ ہو جائے تو عرش کی طرح نور ہو جاتا ہے اور دوسروں کو بھی روشنی دیتا ہے۔ لوگوں کے دلوں سے ظلمتیں دور کرنے کے لیے ان میں نور بانٹتا ہے۔ اگر گھر، دفتر، کچن بیڈ روم اور زیراستعمال اشیاء کو ایک دن صاف نہ کریں تو وہ گرد سے اٹ جاتی ہیں، اسی طرح کپڑے، جسم کے بیرونی اعضا صاف نہ کریں تو میلا پن ہماری طبعیتوں کو مکدر کر دیتا ہے، اسی طرح اگر ہم اپنے باطن، دل اور دماغ کی صفائی کا بندوبست نہیں کریں گے تو یہ بھی آلودہ ہوتے رہیں گے جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا آلودگی بڑھتے بڑھتے زنگ میں بدل جائے گی اور پھر ایک وقت ایسا آ جائے گا کہ دل کا آئینہ اتنا گدلا ہو جائے گا کہ نیکی اور بدی کی تفریق کرنا ممکن نہیں رہے گا، اس کیفیت کو دل کا مردہ ہو جانا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا مردہ دل بری مجالس کو ترک کرنے اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کرنے سے زندہ ہوتے ہیں، کتاب اور خطاب کی صحبت سے بھی دلوں کا زنگ اترتا ہے۔ مردہ دل ایک ظلمت کدہ ہے۔ یہ لوگوں میں اندھیرا بانٹتا ہے۔ اس کی صحبت سے دوسرے دل بھی خیر اور زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آقا کریم ﷺ سے پوچھتے تھے کہ کس محفل میں بیٹھا جائے؟ آقا ﷺ نے فرمایا: اُن لوگوں کی محفل میں بیٹھا کرو جو تمہیں اللہ کی یاد دلائیں اور تمہاری اللہ سے لَو لگ جائے۔

Dr Tahir ul Qadri addresses Mutakifeen in Minhaj ul Quran Itikaf City 2022

تبصرہ

Top