منہاج القرآن کے راہنماء جواد حامد کے والد اور حاجی منظور حسین مشہدی کے بھائی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

مورخہ: 13 جون 2022ء

minhaj ul quran lahore

تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم (مرحوم) اور تحریک منہاج القرآن کے سینئر راہنماء حاجی منظور حسین مشہدی کے بھائی غلام سرور (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی (قل خوانی) کی محفل جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔

دعائیہ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی، راجہ زاہد، سید الطاف حسین، رفیق نجم، علامہ رانا محمدادریس، نوراللہ صدیقی، عارف چوہدری، فواد احمد، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، رانا نفیس حسین قادری، مظہر علوی، قاضی فیض الاسلام، عین الحق بغدادی سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر قائدین، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ، کارکنان، مرحومین کے عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرحومین کی بخشش، مغفرت، درجات کی بلندی اور پسمانگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت عالمی شہرت یافتہ قاری نور احمد چشتی نے حاصل کی۔ ممتاز نعت خوان محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی، حمزہ نوشاہی نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ ملک کے ممتاز اینکر پرسنز صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور صفدر علی محسن نے ایصال ثواب کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

minhaj ul quran lahore

minhaj ul quran lahore

minhaj ul quran lahore

minhaj ul quran lahore

تبصرہ

Top