ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مرکزی رہنماؤں کے ساتھ یادگار شہدائے ماڈل ٹاؤن پر حاضری

مورخہ: 17 جون 2022ء

model town massacre

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی نائب صدر بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان اور قائدین کے ہمراہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یادگار پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدائے ماڈل ٹاون پر پھول رکھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہداء کی یادگار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے بھی گلدستے رکھے اور شہدائے کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور ایک دن معصوم کارکنوں کے قاتل کیفر کردار کو پہنچیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ایک بدترین سانحہ ہے۔

نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، چودھری عرفان یوسف، صاحبزادہ حامد القادری، سہیل رضا، ڈاکٹر سلطان محمود چودھری، سید مشرف حسین شاہ، قاضی فیض الاسلام، محمد طیب ضیاء، شاہد لطیف، عقیل مجاہد اعوان، مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور شہداء کے فیملی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

model town massacre

model town massacre

model town massacre

model town massacre

model town massacre

model town massacre

تبصرہ

Top