منہاج القرآن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم کے انتظامات کا جائزہ

مورخہ: 25 جون 2022ء

اجتماعی قربانی 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کھلے عام پھینکنے سے گریز کئے جانے کے حوالے سے احساس ذمہ داری اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان عیدالاضحی کی چھٹیوں اور قربانی مہم کے دوران خدمات انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قربانی مہم کے سلسلے میں قائم کمیٹیوں کے سربراہان کے ایک اجلاس سے کیا۔ جواد حامد نے کہا کہ عیدالاضحی اسلامی نظام حیات کے ایسے متبرک ایام ہیں کہ ان دنوں بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب ہر امیر، غریب کے گھر قربانی کا گوشت پہنچتا ہے۔ عیدالاضحی کے ایام بھائی چارے اور احترام آدمیت کے فروغ کی عظیم الشان اسلامی روایات کے امین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام ہر سال اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیاجاتا ہے اور مثالی انتظامات کے ذریعے لاکھوں مستحق افراد کو قربانی کا گوشت پہنچایا جاتا ہے۔

اجتماعی قربانی 2022

اجتماعی قربانی 2022

اجتماعی قربانی 2022

تبصرہ

Top