تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

مورخہ: 26 جون 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر حافظ آباد میں جون 2022ء کو منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں علم کے ساتھ عمل کی جتنی آج ضرورت ہے، اس سے پہلے نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعتدال پسندی کے رحجانات کو فروغ دینے کے لیے قوم کو علمی سرمایہ دیا۔ آپ کی 12 سو سے زائد تصانیف ہیں، جن میں 600 سے زائد شائع ہو چکی ہیں۔ منہاج القرآن علم کی تحریک ہیں اور شیخ الاسلام کا یہ پیغام علم ہمیں گھر گھر تک پہنچانا ہے۔

ورکرز کنونشن میں ملک محمد سلطان صدر منہاج القرآن حافظ آباد، میاں عنصر محمود صدر ایم ایس ایم وسطی پنجاب، ضلعی ناظم منہاج القرآن حافظ آباد حافظ محمد طفیل انجم نے بھی شرکت کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top