شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی فریدِ ملّتؒ رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز کے ساتھ میٹنگ

مورخہ: 27 جون 2022ء

شیخ الاسلام کے ساتھ میٹنگ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریدِ ملّتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اسکالرز کے ساتھ طویل دورانیہ پر مشتمل اہم میٹنگ کی، جس میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے نئی تکمیل شدہ کتب پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے نئی کتب کی جلد اور معیاری طباعت کے ‏بارے میں تفصیلی ہدایات فرمائیں، تاکہ نئی کتب کو جلد از جلد زیورِ طباعت سے آراستہ کرکے عوام الناس اور علمی و ادبی اور مذہبی حلقوں تک پہنچایا جائے۔

میٹنگ میں بطور خاص شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی عربی تفسیر اور ضخیم حدیث پراجیکٹ کا اہم حصہ ’’جامع السنۃ فیما یحتاج الیہ آخر الامہ‘‘ زیر ‏بحث رہا اور ان کتب کے طباعتی اُمور کو طے کرتے ہوئے انہیں اوّلین ترجیح پر لایا گیا۔

شیخ الاسلام نے میٹنگ میں شریک جملہ اسکالرز کو تحقیقاتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے خصوصی نکات دئیے اور ان کی عملی مشق بھی کروائی۔

میٹنگ میں فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر اسکالر ڈاکٹر محمد افضل قادری کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول پر شیخ الاسلام اور تمام ‏اسکالرز کی طرف سے خصوصی مبارک باد پیش کی گئی۔

شیخ الاسلام کے ساتھ میٹنگ

تبصرہ

Top