حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

لاکھوں فرزندان توحید کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد دیتا ہوں
شعائر دین کی تعظیم توحید باری تعالیٰ کا قلبی اعتراف ہے، قائد منہاج القرآن

لاہور (8 جولائی 2022ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام کو صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والا گناہوں سے ایک معصوم بچے کی طرح پاک صاف ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اخلاص کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے والے کی ہر دعا قبول کرتا ہے۔ حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی اور امن و خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ایسا رکن ہے جو اجتماعیت اور اتحاد و یگانگت کا آئینہ دار ہے۔ حج مساوات انسانی کا عظیم مظہر ہے۔ مناسک حج کی ادائیگی کرتے ہوئے کوئی گورا، کالا، امیر، غریب، چھوٹا، بڑا نہیں ہوتا، سب اللہ کے حضور عجز و انکساری کے ساتھ سربسجود ہوتے اور رحمت کے طلبگار بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعائر دین کی تعظیم و تکریم توحید باری تعالیٰ کا قلبی اعتراف ہے۔

Hajj symbolizes unity and oneness of Muslims: Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

Top