ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات

دربار حضرت داتا علی ہجویریؒ میں عالمی کانفرس میں شاندار خطاب پر مبارکبادی
ہماری مساجد اور خانقاہیں علم و امن کا گہوارہ ہیں: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
دیوان احمد مسعود چشتی، سید عامر شاہ گیلانی، پروفیسر احمد علی طیبی، علامہ توصیف النبی و دیگرنے ملاقات کی

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

لاہور (18 ستمبر 2022ء) دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے سجادہ نشین دیوان مسعود احمد چشتی نے علماء و مشائخ کے ہمراہ منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں دربار حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کی جامع مسجد میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شاندار خطاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی قیادت اور سکالرز نے ہر موقع پر امت کی فکری راہنمائی کی ہے اور کبھی بھی اسلام کی اعتدال و رواداری والی اقدار کو نقصان نہیں پہنچنے دیا۔ دیوان مسعود چشتی اور وفد میں شامل علماء و مشائخ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے داتا دربار مسجد میں عالمی کانفرنس سے خطاب کو انتہائی تحقیقی اور ایمان افروز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خطاب کے ایک ایک حرف سے حضور داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ سے عقیدت و محبت اور گہرا مطالعہ چھلک رہا تھا۔

وفد میں سید عامر شاہ گیلانی سجادہ نشین دھریانوالہ نارووال، پروفیسر احمد علی طیبی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پروفیسر علامہ توصیف النبی شامل تھے۔

سجادہ نشین دیوان مسعود چشتی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کی حقیقی تصوف کے فروغ و احیاء کے لیے تحقیق و تالیف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے صوفیا کی تعلیمات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ ضرورت منہاج القرآن احسن انداز میں پوری کر رہا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مساجد اور خانقاہیں علم و امن کا گہوارہ ہیں۔ منہاج القرآن نے اسلاف کے علمی طریق کے احیاء کے لئے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

Ulama delegation call on Dr Hassan Qadri

تبصرہ

Top