ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ و محفل بڑی گیارہویں شریف - نومبر 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قائم گوشۂ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور بڑی گیارہویں شریف کا روحانی اجتماع 5 نومبر 2022ء کو منعقد ہوا۔ نماز عشاء کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے ممبران نے گوشۂ درود کے اجتماعی وظائف پڑھائے۔ منہاج نعت کونسل سمیت دیگر ثناء خواں حضرات نے آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور منقبتیں بھی پیش کی گئیں۔

روحانی اجتماع میں گوشۂ درود کے نظام کے تحت ماہ اکتوبر 2022ء میں پڑھا گیا درود پاک 10 ارب 26 کروڑ 25 لاکھ 69 ہزار 97 مرتبہ اور اب تک کل پڑھا گیا درود پاک 5 کھرب 37 ارب 61 کروڑ 25 لاکھ 74 ہزار 802 مرتبہ آقا کریم علیہ الصلٰوۃ و تسلیم کی بارگاہ عالیہ میں پیش کیا گیا۔

روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی قائدین، بزم قادریہ، گوشۂ درود کے منتظمین، نظامتِ دعوت و تربیت کے اسکالرز، منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات و سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء و اساتذہ کرام، تحریک منہاج القرآن لاہور کے قائدین و کارکنان سمیت عشاق رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی خیر و سلامتی کے لیے خصوصی دعاکرائی گئی۔

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

Majlis Gosha e durood november 2022

تبصرہ

Top