نوجوان فرصت کے لمحات حصول علم پر خرچ کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 06 جون 2023ء

Dr Hassan Qadri Meeting With COSIS Students

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کے ساتھ منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وقت کی قدر کریں اور زمانہ طالب علمی کے ہر لمحہ کو حصول علم اور مطالعہ کے لئے وقف کر دیں۔ اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین کریں اور پھر متعینہ مقاصد کے حصول کے لئے محنت کریں۔ محنت کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی زندگیوں کو پاکیزہ بنائیں۔ صوم و صلوٰۃ کی پابندی کریں، نوجوان ملک و ملت کا مستقبل ہیں۔ قرآن مجید کی تلاوت کو روز مرہ کے معمول کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ علم نافع کے حصول کے لئے ہمیشہ سرگرداں رہیں علم نافع اللہ کی بیش قدر قیمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام مساوات کا دین ہے کسی کو کسی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ہے۔ تاہم اللہ تعالیٰ نے فرمایا علم والا اور بے علم برابر نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا آپ بھی علم و تقویٰ کی بنیاد پر دوسروں پر فوقیت حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہوتاہے، نوجوان اگر کتاب دوست ہوں تو علم، دلیل، مکالمہ، تہذیت اور تعلیم یافتہ کلچر عام ہوتا ہے، ایک دوسرے کو سننے اور سمجھنے کی روایت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کتابوں سے رشتہ مضبوط و مربوط کریں۔ کتاب ذہن کو سیراب کرتی ہے، جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی سے روشناس کرواتی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے طلبہ سے ان کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔

فکری نشست میں پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، محمد محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی، محمد سہیل قادری و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

تبصرہ

Top