نائب ناظم اعلیٰ سندھ مظہر محمود علوی کی زیرصدارت میں جیکب آباد سٹی میں اجلاس کا انعقاد

مورخہ: 23 مئی 2023ء

mazher mehmood alvi attended jacob aabad ijlas

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن صوبہ سندھ مظہر محمود علوی کی صدارت میں جیکب آباد سٹی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تنظیم نو تحریک منہاج القرآن جیکب آباد سٹی اور بریفنگ مراکز علم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔

تنظیم نو کے حوالے سے شرکاء اجلاس سے بھرپور مشاورت کی گئی اور اس کے نتیجے میں تحریک منہاج القرآن جیکب آباد سٹی کی تنظیم نو کا عمل مکمل ہوا جس کے مطابق صدر اعجاز لاشاری، ناظم نیاز احمد بروہی، نائب ناظم محمد علی، ناظم ممبر شپ، مالیات، میڈیا ثناءاللہ رومی، ناظم حلقہ درود و فکر بیدار بخت، ناظم مراکزِ علم عبدالمجید جمالی، ناظم ویلفیئر عبدالقدوس قادری منتخب ہوئے۔

مراکز علم کے حوالے سے ایک بھرپور بریفنگ اور گفتگو کے بعد دو احباب جن میں عبد المجید جمالی اور عبدالقدوس قادری نے اپنے گھر میں مرکز علم شروع کرنے کے لیے تحریری درخواست جمع کروادی۔

مالیات کے حوالے سے تنظیمی استحکام کے لئے موقع پر ایک فنڈ جمع ہوا جو ہر ماہ حسب استطاعت جمع ہوا کرے گا اور اسکا ریکارڈ ناظم مالیات ثناء اللہ رومی کے پاس ہوگا۔

آخر میں ہفتہ وار حلقہ درودوفکر کی محفل کرنے کی اور باقاعدگی کے ساتھ تنظیمی اجلاس کرنے کی تاکید بھی کی گئی۔

اختتام دعائے خیر سے ہوا روانگی کے موقع پر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن صوبہ سندھ مظہر محمود علوی نے حق نیوز کو موجودہ حالات اور تحریک منھاج القرآن کی حکمت عملی کے حوالے سے انٹرویو بھی دیا۔

تبصرہ

Top