ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ پیر حبیب اللہ شاہ کی ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ پیر حبیب اللہ شاہ کی ملاقات۔ اس موقع پر دربارِ عالیہ سے دیگر احباب بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی چچی جان (خوش دامن) اور چیئرمین سپریم کونسل کی نانی جان کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی۔
دریں اثناء منہاج القرآن علماء کونسل اور نظام المدارس کے ذمہ داران نے بھی چیئرمین سپریم کونسل سے ملاقات کی اور ان کی نانی جان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں حاجی امداد اللہ خان قادری، ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی، علامہ اشفاق علی چشتی اور دیگر موجود تھے۔
تبصرہ