منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام جامع شیخ الاسلام میں معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

The Grand Mi'raj-un-Nabi (PBUH) Conference held at Jamia Sheikh-ul-Islam

منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِاہتمام جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں عظیم الشان معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے آن لائن خطاب کیا۔

کانفرنس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ ظہیر الحسن کربلائی، علامہ محمدعاصم مخدوم، علامہ محمد عبد الستار نیازی، مفتی محمد جاوید نوری سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں مشائخ عظام، علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ: یوں تو حضور ﷺ کا تمام سفرِ معراج جسد مع الروح ہے۔ یعنی تمام سفرِ معراج جسمانی ہے۔ مسجدِ حرام سے لے کر مسجدِ اقصیٰ تک، مسجدِ اقصیٰ سے سدرۃ المنتہیٰ تک اور سدرۃ المنتہیٰ سے قاب قوسین اَو اَدنیٰ تک۔ یعنی حضور نبی اکرم ﷺ کا تمام سفر جسمانی اور روحانی ہے۔ اس پورے سفر کا کوئی ایک مرحلہ بھی ایسا نہیں ہے جو صرف آپ ﷺ کی روح مبارک نے کیا ہو اور جسمِ اقدس ساتھ نہ ہو۔ اگر کوئی کہے کہ حضور ﷺ کا سفر صرف روح کے ساتھ ہوا ہے ایسے لوگوں کی اِس سے مراد مَنامی یا خواب کی معراج مقصود ہوتی ہے۔ یعنی آپ ﷺ سوئے اور خواب میں سفرِ معراج کیا۔ اگر آپ روحانی ومنامی معراج مان لیں تو یہ معجزہ ہی نہ رہا اور معجزے کا کلیتًا انکار ہو گیا۔

کانفرنس میں لوگوں نے ملکِ پاکستان کے طول و عرض سے نبی ﷺ کی بارگاہ میں نعت اور خطاب کی صورت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

خطبۂ استقبالیہ دیتے ہوئے ناظمِ اعلی خرم نواز گنڈا پور کہا کہ: یہ عبادت کی رات ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم تاجدارِ کائنات محمد ﷺ کے امتی ہیں اور اس کے ساتھ ہمیں اس رات اکٹھے ہونے کا موقع ملا ہے۔ میں تمام ثناخوانوں کو اس مقدس محفل میں شرکت کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہ العالیہ نے ہمارے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کا چراغ جلایا اورہمیں رسول اللہ ﷺ کی محبت کے ساتھ متصل کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر الحسن کربلائی (مرکزی رہنما مجلس وحدت المسلمین پاکستان) نے کہا کہ میرے لیے بہت ہی خوش نصیبی ہے کہ میں ایسی نورانی اور پاکیزہ محفل میں بلایا گیا ہوں۔ علامہ ظہیر الحسن نے کہا کہ امام علی رضا کا فرمان ہے کہ: لا الہ اِلا اللہ کا کلمہ اللہ تعالی کا قلعہ ہے، جو اس قلعے میں داخل ہو گیا وہ پناہ میں آگیا۔ اس قلعے میں داخل ہونے کی کچھ شرائط ہیں اور میں اُن شروط میں سے ایک شرط ہوں یعنی میں بھی رسول اللہ ﷺ کی اولاد سے ہوں۔ جو شخص بھی کلمہ لا الہ الا اللہ میں آنا چاہتا ہے وہ نسبتِ رسول ﷺ سے داخل ہوں۔ آج کی رات انتہائی بابرکت رات ہے جس کے متعلق قرآنِ مجید بھی گواہی دیتا ہے۔

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ علامہ محمدعاصم مخدوم نے معراج النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے خوش بختی کی بات ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیں یہاں ایک جگہ پر جمع کیا۔ آج 14 سو سال کے بعد سائنس کو تسلیم کرنا پڑا کہ معراج، شق قمر اور سورج کا پلٹنا یہ تینوں واقعات ہوئے ہیں۔

جمعیت اہلِ حدیث کے مرکزی رہنما علامہ محمد عبد الستار نیازی نے معراج النبی ﷺ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے بہت سالوں سے یہاں حاضر ہونے کا شرف حاصل ہو رہا ہے اور سچی بات یہ ہے اور مجھے یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

حضرت علامہ مفتی محمد جاوید نوری صاحب(صدر جمعیت علمائے پاکستان، لاہور) نے معراج النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کہ آج ہم منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہونے والی محفل بسلسلہ معراج النبی ﷺ کانفرنس میں موجود ہیں۔ میں منہاج القرآن علماء کونسل کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس عظیم الشان محفل معراج النبی ﷺ میں حاضری کی سعادت عطا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرمﷺ کو بے شمار شانوں سے نوازا ہے اور ہر پیغمبر کو کوئی نہ کوئی معجزہ عطا فرمایا ہے۔ لیکن اللہ تعالی نے جب اپنے نبی امامِ کائنات ﷺ کوبے شمار معجزات عطا فرمائے۔ اہلِ محبت کہتے ہیں کہ: اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو سراپا معجزہ بنا کر بھیجا ہے۔ جتنے نبی آئے جب تک اِس کائنات میں رہے اُن کے معجزات بھی اُن کے ساتھ رہے، جب وہ انبیاء اس کائنات سے چلے گئے تو اُن کے معجزات بھی اُن کے ساتھ چلے گئے۔ اگر کسی نبی کے معجزے کے آثار باقی ہیں تو اُس میں معجزاتی تاثیر باقی نہیں ہے۔ جب کہ حضور نبی اکرم ﷺ کے معجزات میں سے سب سے بڑا معجزہ قرآن ہے جو آج بھی کائنات میں موجود ہے اور ہر گھر گھر میں موجود ہے اور اس قرآن کی ہر سورت، ہر رکوع، ہرآیت جب وہ حضور ﷺ کے قلبِ اَطہر پر نازل ہوئی تھی، جو وہ تاثرات ۱۴ سال پہلے رکھتی تھی آج بھی وہ سورت اور آیت وہی تاثیر چودہ صدیوں کے بعد بھی رکھتی ہے۔

آج دنیا میں اسلام کی جس طرح خدمت کرنے کی ضرورت ہے وہ اللہ تعالیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے لے رہا ہے۔اس وقت مِن حیث الاُمہ جس درس کی ہمیں ضرورت ہے وہ اتحاد، اتفاق اور وحدت کا راستہ ہے۔ اس وقت طاغوتی قوتیں امتِ مسلمہ کو ہر طرف سے دبا رہی ہیں اُس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ امت کے اندر افتراق و انتشار ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ وحدت و اتحاد ہی مسلمانوں کا زیور ہے۔

اس موقع پر حسانِ منہاج محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی برادران، منہاج نعت کونسل سمیت ثناء خوان مصطفیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

کانفرنس میں جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، علامہ عین الحق بغدادی، علامہ اشفاق چشتی، علامہ مدثر رسول نوری سمیت مشائخ عظام، علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کثیر تعداد شریک تھی۔

تبصرہ

Top