پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جانب سے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ و طالبات میں اسناد کی تقسیم

Annual Prize Distribution Ceremony at Aghosh Complex 2025

چیئرمین تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحفیظ القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تقریبِ تقسیمِ اسناد کے موقع پر قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔

منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قرآت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سمیت اہم مذہبی، علمی و سماجی شخصیات، اساتذہ اور بچوں کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حفظِ قرآن مکمل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور تمام عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کو ہزاروں حفاظ و حافظات تیار کرنے کا اعزاز حاصل ہے، اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات زندگی کے مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ تحریکِ منہاج القرآن طلبہ کو نہ صرف قرآن حفظ کرواتی ہے بلکہ ان کی اخلاقی و عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہے تاکہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنیں۔

قرآن مجید حفظ کرنے والے 100 سے زائد طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آغوش کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی، بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری علی اکبر، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال، پرنسپل تحفیظ القرآن علامہ عباس نقشبندی، میاں زاہد اسلام، قاری ریاست علی، شہزاد رسول قادری، عمران ظفر بٹ، الطاف حسین رندھاوا، صفدر عباس اور دیگر معزز شخصیات نے طلبا و طالبات میں اسناد اور کارکردگی شیلڈز تقسیم کیں۔

Annual Prize Distribution Ceremony at Aghosh Complex 2025

Annual Prize Distribution Ceremony at Aghosh Complex 2025

Annual Prize Distribution Ceremony at Aghosh Complex 2025

Annual Prize Distribution Ceremony at Aghosh Complex 2025

تبصرہ

Top