صدر MPIC یورپ اعجاز احمد وڑائچ کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن عالم اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور اسی حوالے سے ایک علیحدہ منہاج مصالحتی کونسل بھی قائم کی گئی ہے۔ ناروے میں اس کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ کی اس سلسلے میں گرانقدر خدمات ہیں اور وہ یورپ کے نو ممالک میں اس کونسل کے قیام کو عمل میں لاچکے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعجاز احمد وڑائچ کو ان گرانقدر خدمات کے پیش نظر منہاج القرآن یورپین کونسل میں صدر منہاج مصالحتی کونسل کی ذمہ داریاں بھی سونپی ہیں۔ مورخہ 21 اکتوبر کو اعجاز احمد وڑائچ وفد کے ہمراہ مرکز وزٹ پر مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مرکز وزٹ کے موقع پر انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کیا۔

پاکستان میں منہاج مصالحتی کونسل کے باقاعدہ مرکزی دفتر کے قیام کے لئے کھاریاں (گجرات) میں دفتر کے لئے جگہ حاصل کی گئی ہے اور یکم نومبر کو اس کا باقاعدہ افتتاح ہوگا۔ اعجاز احمد وڑائچ نے اس حوالے سے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، امیر پنجاب احمد نواز انجم سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر دیگر مرکزی قائدین کے علاوہ جیو ٹیلی وژن کے معروف پروگرام ’’ایک دن جیو کے ساتھ‘‘ کے میزبان سہیل وڑائچ بھی موجود تھے۔

اعجاز احمد وڑائچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرکز پر جملہ قائدین اور سٹاف ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رپورٹ: میاں محمد اشتیاق (سیکرٹری فارن افیئرز)

تبصرہ

Top