پاکپتن شریف: تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نمبر 4 کی کارنر میٹنگ

مورخہ یکم دسمبر 2012 بروز ہفتہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 4 کی کارنر میٹنگ یونین کونسل 4 کے دفتر میں ہوئی جسمیں صدر تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن شیخ محمد اشرف حیدری، ناظم تحصیل پاکپتن تحریک منہاج القرآن فخر سعید جٹ، نائب ناظم محمد عقیل شہباز اور ناظم مالیات وحید شہزاد بھٹہ تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے علاوہ UC 4 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جسمیں قائد محترم کی آمد کے حوالہ سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ اشرف حیدری صاحب صدر تحصیل پاکپتن نے UC4 کی تشہیری مہم کو بہت سراہا۔ بعد ازاں تحصیل ناظم و تحصیل صدر نے UC 4 کے ناظمین و عہدیداران کو 23 دسمبر کو لاہور جانے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنے اورفنڈ کولیکشن کی فائنل رپورٹ ایک ہفتہ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

تبصرہ

Top