پاکپتن شریف : تحریک منہاج القرآن یونین کونسل نمبر 2 کی کارنر میٹنگ

مورخہ 30 نومبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 2 کی کارنر میٹنگ تحصیل ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن فخر سعید جٹ کے گھر پر ہوئی، جس میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری اور UC 2 کے ناظمین نے شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جسمیں قائد محترم کی آمد کے حوالہ سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ تحصیل ناظم و تحصیل صدر نے خصوصی طور پر UC 2 سے23 دسمبر کو لاہور جانے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنے اور فنڈ کولیکشن کی فائنل رپورٹ ایک ہفتہ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری فرمائے۔

تبصرہ

Top