پاکپتن شریف: منہاج القرآن علماء کونسل کی تنظیم سازی

31 اکتوبر 2013 بروز جمعرات منہاج القرآن علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن کا اہم اجلاس ناظم علماء و مشائخ کونسل تحصیل پاکپتن عرفان کمبوہ کے ادارہ فاران سکول سسٹم پاکپتن میں منعقد ہوا، جس میں امیر تحریک پاکپتن سید ابو داؤد شاہ بخاری، صدر تحریک منہاج القران شیخ محمد اشرف حیدری، ناظم تحریک منہاج القران تحصیل پاکپتن محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ و ضلع بھر کے معزز علماءکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سر پرست تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن رانا منظور علی نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ عنصر فرید نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد غلام رسول نے بڑے مسحور کن انداز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔

تلاوت و نعت کے بعد امیر تحریک سید ابو داود شاہ بخاری نے مختصراً علماء و مشائخ کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور بعد میں علماء و مشائخ کونسل کی تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ اس موقع پرسرپرست علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن صاحبزادہ ریاض احمد طاہر نقشبندی، صدر علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن علماء محمد یار گوہر، کوآرڈنیٹر علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن علامہ عبدالواحد نقشبندی، صدر علماء و مشائخ کونسل تحصیل پاکپتن علامہ سرفراز فریدی اور ناظم علماء و مشائخ کونسل تحصیل پاکپتن چوہدری محمد عرفان کمبوہ کو منتخب کیا گیا۔

سرپرست علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن نے تمام نو منتخب قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مصطفوی انقلاب کے حصول کیلئے علماء اکرام و مشائخ عظام کے کردار پر روشنی ڈالی اور تمام نومنتخب قائدین کو ایک کروڑ نمازیوں کو اکٹھا کرنے کے ہدف کے حصول کیلئے ٹارگٹس دیے۔ بعد ازاں کوآرڈنیٹر علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن علامہ عبدالواحد نقشبندی نے تمام نو منتخب قائدین سے حلف لیا اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ اجلاس کے اختتام پر صدر علماء و مشائخ کونسل ضلع پاکپتن علامہ محمد یار گوہر نے بھی نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی اور ان کی مشن کے ساتھ وابستہ رہنے کیلئے استقامت کی دعا کی۔

تبصرہ

Top