نور پور (پاکپتن شریف): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پیغام امام حسین کانفرنس

تحریک منہاج القرآن نور پور پاکپتن شریف کے زیراہتمام پیغام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد منہاج کالج نور پور میں کیا گیا۔ جسمیں کالج ہذا کے طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل علاقہ سے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی گئی، بعد ازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ منقبت پیش کی گئی۔ تلاوت و نعت کے بعد ڈاکٹر رفیق احمد یاسر صدر تحصیل نور پور نے استقبالیہ کلمات سے مہمانان گرامی و شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی ڈوویژنل ناظم دعوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں حسینی کردار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن حقیقت میں حسینی قافلہ ہے جو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں یزیدی طاقتوں کو سمندر برد کر کے دم لے گا۔ حاضرین نے مقررین کے خطاب کو سراہتے ہوئے کروڑ نمازیوں میں شامل ہونے کا عہد کیا۔

کانفرنس کا اختتام پرنور سلام و دعا پر ہوا اور شرکاء کانفرنس میں نیاز حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی۔ کالج کے پرنسپل رانا محمد اختر نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

تبصرہ

Top