پاکپتن شریف: میلاد مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 5 جنوری 2014ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان میلاد مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ ریلی کی قیادت سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ ناظم پاکپتن شریف رانا غلام مصطفی فریدی، تحصیل صدر پاکپتن شریف شیخ محمد اشرف حیدری، نائب صدر تحصیل پاکپتن شریف طاہر مسعود، تحصیل ناظم پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈددکیٹ، ضلعی صدر منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن شریف علامہ محمد یار گوہر، تحصیل ناظم علماء و مشائخ کونسل عرفان کمبوہ، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن شریف میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM ساہیوال ڈویژن رائے منظور احمد کھرل، تحصیل صدر MSM محمد شکیل نے کی۔ MSM لاہور کے جنرل سیکرٹری انعام مصطفوی بھی میلاد مارچ میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

میلاد مارچ کا باقاعدہ آغاز عصر کی نماز کے فوراً بعد پلے گراؤنڈ پاکپتن شریف سے ہوا اور پورا شہر آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں، حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے، مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔ میلاد مارچ پُر شگاف نعروں کے ساتھ نگینہ چوک، کالج روڈ، منڈی بازار، بجلی چوک، مکی مسجد، پُرانی سبزی منڈی، سرکلر روڈ، ٹاؤن ہال سے ہوتا ہوا دربار حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء میلاد مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک پاکپتن شریف سید ابو داؤد شاہ بخاری نے کہا کہ آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے ہوئے نظام کی پیروی کر تے ہوئے ہی ہم دُنیا میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ جس سے عوام خوشحال ہو گی اور ظلم کے نظام سے چھٹکارا ملے گا۔

تبصرہ

Top