پاکپتن: تحریک منہاج القرآن کا سالانہ میلاد مارچ

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مارچ

Posted by Minhaj-ul-Quran International [Official] on Tuesday, December 15, 2015

تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے زیراہتمام 13 دسمبر 2015 کو استقبالِ ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ عظیم الشان میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوش و خروش کیساتھ شرکت کی۔ مارچ کی قیادت ڈویژنل کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک حاجی اسلم طاہر، سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف رانا منظور علی، امیر سید ابو داؤد شاہ بخاری، نائب امیر شیخ محمد اشرف حیدری، ضلعی ناظم عقیل شہباز ایڈووکیٹ، صدر سنی تحریک ضلع پاکپتن مفتی زاہد نقشبندی، صدر جمیعت علماء پاکستان راؤ عظمت اللہ اور مقبول عوامی راہنما محمد شریف لکھ پتی نے کی۔ مارچ میں منہاج علماء و مشائخ کونسل پاکپتن کے ضلعی صدر علامہ محمد یار گوہر، پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن کے سرپرست میاں شریف سُسل، ضلعی صدر پیر محمد امحمد، سیکرٹری جنرل رانا غلام مصطفی فریدی، پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن کے صدر وحید شہزاد بھٹہ، سیکرٹری جنرل میاں یٰسین تبسم ایڈووکیٹ، سٹی صدر ماسٹر محمد رمضان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل پاکپتن کے صدر مبشر الزماں صدیقی اور دیگر سماجی و مذہبی شخصیات شریک تھیں۔

میلاد مارچ کا آغاز عصر کی نماز کے فوری بعد بجلی چوک پاکپتن سے ہوا اور پورا شہر ’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘، ’حضور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے تو دل جگمگائے‘، ’مرحبا یا مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کی صداؤں سے گونج اُٹھا۔ میلاد مارچ پُر شگاف نعروں کیساتھ کالج روڈ، نگینہ چوک، ٹاؤن ہال سے ہوتا ہوا دربار حضرت بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ پر اختتام پذیر ہوا۔

میلاد مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن پاکپتن شریف کے امیر سید ابو داؤد شاہ بخاری نے کہا کہ آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے ہوئے نظام کی پیروی کرتے ہوئے ہی ہم دُنیا میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ مارچ کے اختتام پر سرپرست تحریک رانا منظور علی نے عالم اسلام کے لیے خصوصی دُعا کی۔

تبصرہ

Top