منہاج القرآن ویمن لیگ کا دورہ پاکپتن شریف

رپورٹ : نجم السحر (ناظمہ منھاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن شریف)

منہاج القرآن ویمن لیگ نے 12 نومبر 2008ء کو پاکپتن شریف کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورہ میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت، ناظمہ تنظمیات محترمہ راضیہ شاہین اور محترمہ صائمہ فیاض شامل تھیں۔ معزز مہمانوں کے پاکپتن پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ تحصیلی استقبالی ٹیم نے معزز مہانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں خیر مقدمی گلدستے بھی پیش کیے۔ دورہ کا آغازسہ پہر 2:30 پر منہاج زچہ بچہ ہسپتال سے ہوا۔ اس دورہ کے دوران منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کی تمام تحصیلی عہدیداران اور 7 یونین کونسلوں کی تنظیمات کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ ان عہدیداروں میں سرپرست مسز پروین حیدری، صدر شاہینہ بابر، نائب صدر فہمیدہ سرور، ناظمہ نجم السحر، نائب ناظمہ طیبہ ریاض، ناظمہ نشرواشاعت مسز مریم مصطفیٰ، ناظمہ دعوت نازیہ یار محمد، ناظمہ UC 2 انیسہ حیدری، ناظمہ UC 4 فرح حسین، ناظمہ UC 5 صوبیہ سلطانہ، ناظمہ UC 3 سیدہ مصحفٰہ نظامی، ناظمہ UC 10 سمینہ اسلم، ناظمہ UC 20/SP یسٰمین فریدی، ناظمہ27/SP مبین فاطمہ اور یوسی اچاڑ کی نصرت فاطمہ شامل تھیں۔ اس وفد میں 60 خواتین رفقاء بھی موجود تھیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کی طرف سے منعقدہ پروگرام کا آغاز تلا وتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت محترمہ فرح حسین نے حاصل کی۔ درود پاک کا ورد اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فہمیدہ سرور نے پیش کی۔ اس موقع پر انیسہ حیدری نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ پروگرام میں مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت نے شرکاء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے کام کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن کی صدر اور ناظمہ کو کام کے حوالے سے ہدایات بھی دیں اور فیلڈ ورک مزید تیز کرنے کا کہا۔ مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے پاکپتن کے دور دراز علاقہ جات سے آنے والی تنظیمی خواتین عہدیداران سے ملاقات کی۔

اس کے بعد ناظمہ تنظیمات محترمہ راضیہ شاہین نے خصوصی طور پر ورکنگ پلان پیش کیا۔ اور اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کی کامیابی کے لیے اس کی ٹیم میں کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے۔ منہاج ویمن لیگ بھی باہمی تعاون سے اپنی منزل کو آسان بنائے۔ آخر میں محترمہ صائمہ فیاض نے فکری، نظریاتی سوچ کی حامل خواتین کو ممبر شپ دلوانے پر زور دیا۔

تبصرہ

Top