منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

مورخہ: 10 مئی 2010ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام دوسرے عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب قائداعظم سٹینڈرڈ سکول میلاد نگر میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس علامہ شریف کمالوی، نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب راجہ ساجد محمود، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی سعید راجہ اور جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی فرخ بلال تقریب کے معزز مہانوں میں شامل تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ جس کے بعد کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عرفان القرآن کورس کی آفادیت کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس سے ان کا قرآن اور صاحب قرآن سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال ہوا ہے۔ اس موقع پر عرفان القرآن کورس مکمل کرنے والے تقریبا تمام طلبہ وطالبات نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت بھی حاصل کی، جن کی تعداد 41 ہے۔

راولپنڈی کے میلاد نگر علاقہ میں پہلی بار تحریک منہاج القرآن کی مختلف 9 تنظیمات کا قیام عمل میں آیا۔ جن میں ایک تحصیل، ایک یونین کونسل، یوتھ لیگ کی ایک یونین کونسل، ایم ایس ایم کی دو یونین کونسلوں، اور منہاج ویمن لیگ کی ایک تحصیل اور دو یونین کونسلوں کی تنظیم سازی بھی مکمل کی گئی۔ اس کے علاوہ یہاں6 حلقات درود بھی قائم کیے گئے۔

عرفان القرآن کورس کی کامیابی کا سہرا کورس کے معلم اور منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی کے ناظم دعوت غلام ربانی، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پی پی 11 کے عہدیداروںملک صفدر، عامر جاوید، یاسر جاوید، حسن رؤف، سید حماد شاہ، شعیب احمد اور راجہ غضنفرعلی کے سر ہے۔ عرفان القرآن کورس کی اس کامیاب تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top