سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر محترمہ راضیہ نوید نے واہ کینٹ میں سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان، فضیلت، مقام و مرتبہ اور تعریف بیان کرنا انسانی بس سے باہر ہے کیونکہ آ پ سلام اللہ علیہا کی شان خود محبوب خدا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بیان کی ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی نشست سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا طلبہ و طالبات کو حقیقی کامیابی حاصل کرنے کے لیے قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ زندگی دارالجزا نہیں بلکہ دارالایمان ہے۔ انسان اس دنیا میں فقط اور فقط شاندار آخرت کی تیاری کے لئے آیا ہے۔ لہذا کامیاب وہ ہے جس نے آخرت کا سامان تیار کر کے اللہ کو راضی کر لیا اور ناکام ہوا وہ شخص جو خود کو ضائع کر بیٹھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں ’’دورہ قرآن‘‘ واہ کینٹ میں منعقد ہوا۔ دورہ قرآن میں منہاج ویمن لیگ کی سکالرز، خواتین اور ویڈیو لنک کے ذریعہ خواتین آنلائن بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سکالرز نے لیکچر دیئے اور شرکاء کو ترجمہ عرفان القرآن بھی پڑھایا۔
منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام تقریب تقسیم شیلڈ و اسناد 23 مئی 2021ء کو منہاج اسلامک سنٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم شلیڈ و اسناد اور ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے نائب ناظمات محترمہ انیلہ الیاس ڈوگر اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الہدایہ پراجیکٹ قرآن کلاس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں محترمہ ارشاد اقبال ناظمہ منہاج ویمن لیگ شمالی پنجاب اور مسز کلثوم طفیل ڈائریکٹر عرفان الہدایہ مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم برائے اطفال EAGERS مری سٹی کیطرف سے بچوں نے اپنی جمع پونجی اور والدین کو دکھی لوگوں کا درد بن کر ان سے فنڈ ریزنگ کر کے 10 سفید پوش گھرانوں میں خود جا کر گھروں میں باعزت طریقے سے راشن پہنچایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ عہدیداروں و کارکنان نے ایک دوسرے مبارکبادیں دیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ روالپنڈی کی صدر ناہیدہ راجپوت نے عمدہ کارکردگی پر خواتین کو اسناد بھی دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام سلیمانیہ اسلامک سینٹر نواب آباد میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں سیاسی وسماجی رہنما محترمہ مدیحہ کوکب مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ اور MSM سسٹرز کے زیراہتمام واہ کینٹ میں قائد ڈے کے سلسلہ میں محفل نعت و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ راضیہ نوید مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ٹیکسلا کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 16 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پروفیسر افضل جان مہمان خصوصی تھے۔ ناظمہ راولپنڈی ناہید مظہر نے اپنی ایگزیکٹو جبکہ واہ کینٹ کی نائب صدر مسز فرحت اظہر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں راضیہ نوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام پاکستان میں امید کی روشن ترین کرن ہیں۔ جب دہشتگردی کے باعث اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہا تھا تو ان کی جرات مندانہ آواز نے دنیا کی سوچ بدل دی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، نا اہلی اور بیڈ گورننس نے پاکستان کو دہشتگردوں کی جنت بنایا، دنیا بھر کے مسلم سکالرز سر جوڑ کو بیٹھیں اور غور و فکر کریں کہ مسلمان دہشتگردی کا خام مال کیوں ہیں؟ ڈاکٹر طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن 34 سال سے انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں، ضرب عضب کی 100 فی صد کامیابی کیلئے ضرب علم و امن ناگزیر ہے جس کا آغاز کر دیا۔ آبادی کے 50 فی صد خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی اور امن کا کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 6-c کی تنظیم نو کے سلسلے میں دھمیال گاؤں میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی نائب صدر محترمہ عائشہ ندیم نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ویمن لیگ کی عہدداران عابدہ حریم، سا میعہ احمد اور ثوبیہ عبدا للہ تھی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغازصحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شمریز اعوان منہاجین نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مقصد کو حاصل کرنے کا مصمم عزم کر لیتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی اور انشاء اللہ تعالیٰ مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں تاریخی کردار ادا کریں گی اور انقلابی جدوجہد کا ہر اول دستہ ہونگی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.