سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوجوان اسلام کے ترجمان اور امن کے سفیر بنیں۔ تعلیم یافتہ اور باشعور نوجوان وطن عزیز کا محفوظ مستقبل ہیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے نوجوان باعمل معلم کا کردار سنبھالیں۔ تعلیم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا، ترقی انہیں نصیب ہوتی ہے جو ہمیشہ علم کے سفر کو جاری رکھتے ہیں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام مراکز علم مرکزی کلاس (نشست اول) کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے شرکت کی، اور رہنمائی ڈاکٹر فرح ناز نے فراہم کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مقامی دیموس ہال میں منعقدہ 29ویں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات محبت، امن اور اخلاقیات کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مادی دور میں ہمیں سیرت النبی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارنے کی اشد ضرورت ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.