منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2011ء کو محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد کے اس پروگرام کا انعقاد جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم راولپنڈی محمد اشتیاق کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ جس میں کثیر احباب نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ جس کے بعد حسنات احمد انصاری، محمد حسن قادری اور شبیر احمد نقشبندی نے نعت مبارکہ کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب "صحبت بد کے اثرات اور اس کا ازالہ "حاضرین محفل کو بذریعہ سی ڈی سنایا گیا۔

علامہ غلام ربانی (سیکرٹری دعوت یوتھ لیگ راولپنڈی) نے کہا کہ اللہ کا کرم اور حضور تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے صدقے تحریک منہاج القرآن نے اس دور میں لوگوں کو عظیم شخصیات کی قدر کا درس دیا ہے، جس کا واضح ثبوت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کے ذریعے لوگوں کو دعوت فکر دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے عقائد کا تحفظ کر کے اسے اگلی نسلوں تک منتقل کریں۔

آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں قائد تحریک کی عمر خضر، صحت باالخیر اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

Top