تحریک منہاج القرآن اور انجمن غلامان پنجتن کے زیراہتمام استقبال رمضان کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اور انجمن غلامان پنجتن کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال رمضان کانفرنس مورخہ 30 جولائی 2011 کو بعد نماز عشا جامع مسجد کسانہ قادریہ دولتالہ میں منقعد ہوئی۔ حضرت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کانفرنس کی صدارت کی۔

پروگرام میں پروفیسر ضیا الرحمٰن (پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج دولتالہ)، قاری محمد زمان، قاری منیر حسین قادری، تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے قائدین چوہدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ)، محمود الحق قریشی (سرپرست تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ)، چوہدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ)، چوہدری طاہر خان (ناظم مالیات)، راجہ جاوید اقبال (ناظم نشر و اشاعت)، مرزا محمد اعجاز اور راجہ حسن اختر (ناظم ویلفیئر) کے علاوہ بڑی تعداد میں رفقاء و اراکین تحریک نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان اکرم حا صل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ غلام مرتضٰی نے پیش کی۔ علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن ) نے پروگرام میں خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان رب کائنات کا مہینہ ہے اور مسلمانوں کیلئے نعمت عظمٰی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رمضان کو اپنا مہینہ قرار دیا، اس لیے رب کے مہمان کا استقبال کرنا اور پھر اس کا ادب و احترام کرنا ہم سب کی مذہبی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بخشنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے اسی لئے تو رمضان میں ہر نیکی کا بدلہ ستر گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں، بلکہ یہ ہمیں درس دیتا ہے کہ جب بندہ خود بھوکا اور پیاسا ہوگا تو اس کو دوسروں کی بھوک اور پیاس کا احساس ہوگا۔

آخر میں حضرت پیر سید جابر علی شاہ ھمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے خصوصی دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top