تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام میٹنگ کا اہتمام

مورخہ 11 دسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی جبکہ انار خان گوندل نائب ناظم پنجاب اور ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول پڑھی گئی جس کی سعادت حسنین برادران نے حاصل کی۔

میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والی عوامی ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہونگے، اس حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے، اس کے لئے تحریک منہاج القرآن نے بیداری شعور ورکرز کنونشن اور اجتماعات کا شیڈول جاری کیا ہے اس میں 18 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والا عوامی اجتماع، 8 جنوری کو کراچی نشتر پارک، صوبہ سرحد اور مارچ میں مینار پاکستان لاہور کے اجتماعات شامل ہیں۔

انار خان گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیلی اور ضلعی سطح پر تحصیل گوجرخان کی کارکردگی نمایاں ہے۔ اس حوالے سے ضلع راولپنڈی کی تمام تنظیمات اور مرکز نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے 18 دسمبر کے حوالے سے تحصیل گوجرخان کی کارکردگی پیش بھی کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد شفیق مصطفوی (ناظم ویلفیئر) نے ادا کئے۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم نشرواشاعت تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان)

تبصرہ

Top