تحریک منہاج القرآن ٹھٹہ خورد یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے یونٹ ٹھٹہ خورد یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام جامع مسجد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر تا عصر منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ محمد افضال قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خون خوار اور بے راہ روی میں ڈوبے ہوئے معاشرے کی ایسی حکمت عملی اور تدبر سے تربیت فرمائی کہ وہ فیض صحبت اور انقلابی تعلیم کی بدولت جلد ہی راہ راست پہ آ گیا اور ہدایات و ارشادات نبوت کو دل و جان سے قبول کر لیا اور تمام غیر انسانی رسوم و روایات کو ترک کر کے مہذب اقدار کو اپنا لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے صدقے سے ہی امن وامان، شرافت، انسانی ہمدردی اور اخلاق و مروت کی ایسی شاندار مثالیں قائم ہوئیں جن کو تاریخ انسانی حیرت سے دیکھتی اور مانتی ہے۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top