تقریب تقسیمِ انعامات (منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم)

مورخہ: 15 جون 2012ء

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ سابقہ اسٹنٹ پروفیسر بیورو ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن یونیورسٹی آف سرگودھا تھے۔ اس تقریب میں چیف ایگزیکٹو محمد منیر چوہدری، وائس چیف ایگزیکٹو مسز ڈاکٹر ذکیہ اسد اور ڈائریکٹر پرنسپل راجہ خیام عباس بھی موجود تھے۔ جبکہ اہلِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ امتحان کے نتائج کے اعلان سے پہلے چھوٹے بچوں نے خوبصورت انداز میں اپنی پرفارمنس پیش کی۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کو قائم ہوئے ابھی مختصر عرصہ گزرا ہے اس کے باوجود بھی بچوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی اس علاقہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے بچوں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آرہی ہیں، انہیں فخر ہے کہ ان کے بچے اس ادارے میں زیرِ تعلیم ہیں۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور صدروبانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد نعیم چوہدری مانکیالہ مسلم کے عوام کی ترقی و بھلائی کے لیے کوشاں ہیں اور علم کی ترویج و اشاعت کے لیے دن رات ایک کیلئے ہوئے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد شاہ نے پوزیشن لینے والے بچوں کے والدین کو مبارک دی اور بچوں کو میڈل پہنائے۔

تبصرہ

Top