شہر اعتکاف سے واپسی پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر (مانکیالہ مسلم) میں وفد کا پُرجوش استقبال

مورخہ: 20 اگست 2012ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرسرپرستی ہر سال داتا گنج بخش کی نگری لاہور میں حرمین شریفین کے بعد عظیم الشان شہر اعتکاف منعقد ہوتا ہے۔ جس میں دُنیا کے کونے کونے سے مسلمان اپنی روحانی تشنگی بجھانے کے لیے رُخ کرتے ہیں۔ تزکیہ نفس، روحانی اور علمی تربیت کا یہ عظیم شہرِاعتکاف میں شرکت کرنے والے معتکفین اور معتکفات ہر روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کےخطاب سے اپنی تربیت کاسامان کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ درود شریف، فنی اور تحریکی تربیت کے حلقہ جات ہوتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یونین کونسل مانکیالہ مسلم کا ایک وفد جو کے سات افراد پرمشتمل تھا، نے شہر اعتکاف میں شرکت کی، جس کی قیادت منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے پر نسپل محمد خیام عباس نے کی۔

وفد کا گوجرخان کے قافلے کے ساتھ عزمِ سفر ہوا۔ ہر سال منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری اور صدر و بانی محمد نعیم چوہدری آف فرانس اپنے ذاتی اخراجات پر افراد کو شہرِ اعتکاف میں شمولیت کراتے ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے اپنے ذاتی اخرجات پر جو وفد روانہ کیا جس میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے پر نسپل محمد خیام عباس، محمد ابراہیم، محمد فیصل، حافظ شاہ زیب، محمد احسن، محمد عمر افتخار اور حافظ عبید الرحمٰن نے شرکت کی۔

اعتکاف سے واپسی پر وفد کا پُر جوش استقبال کیا گیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد منیر چوہدری نے وفد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن و بانی محمد نعیم چوہدری نے وفد کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: ناہید قمر

تبصرہ

Top