منہاج القرآن یوتھ لیگ کی کرپٹ نظام کے خلاف دھرنا مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام "کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کی دھرنا مہم" زور و شور سے جاری ہے۔ MYL کے مرکزی قائدین کی سربراہی میں پاکستان بھر کی تحصیلات میں یوتھ سیمینارز، نظام بدلو یوتھ واک، اور یوتھ سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

راولپنڈی ڈویژن کا دورہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے 2 اپریل 2013ء کو راولپنڈی ڈویژن کا تفصیلی وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ میں راولپنڈی ڈویژن کی تنظیمات سے میٹنگ کی۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر میٹنگ میں نوجوانوں نے ملکی سلامتی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر کھل کر اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام انتخابات کے خلاف وہ گیارہ مئی کو دھرنے کی بھرپورتیاری کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طا ہر القادری کے دست و بازو بن کرکرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بالخصوص گیارہ مئی کو الیکشن ڈے پر دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔

اس دورہ میں طیب ضیاء نے راولپنڈی ڈویژن کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں نئے اہداف بھی دیئے۔ انہوں نے یوتھ لیگ کے کارکنان کو تاکید کی گی کہ ہر تحصیلی تنظیم 1000 افراد کی دھرنوں میں شرکت کو یقینی بنائے۔ اس حوالے سے یوتھ کی تمام تنظیمات اپنی افرادی قوت کی رپورٹ مرکز ارسال کریں گے۔

اپنے دورہ میں طیب ضیاء نے جہلم، دینہ، راولپنڈی، اسلام آباد، تلہ گنگ، حضرو میں یوتھ لیگ کی نئی تنظیم سازی بھی کی۔

تبصرہ

Top