آزاد کشمیر: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد طیب ضیاء کا وزٹ

میرپور

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر محمد طیب ضیاء نے 05 اپریل 2013 کو 5 روزہ کشمیر کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا مقصد کشمیر میں یوتھ لیگ کے تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنا اور نظیمی سیٹ اپ کا قیام تھا۔ علاوہ ازیں 11 مئی کو کشمیر کی تنظیمات کو دھرنوں میں شرکت کے اہداف بھی دیے گئے۔

محمد طیب ضیاء نے اپنے وزٹ کا آغاز میرپور ڈویژن سے کیا جہاں پر صوبا ئی صدر MYL عبد الرب جان اور بابر مغل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے استقبال کیا۔ بعد ازاں میر پور آفس میں تنظیما ت سے ملاقات کی اور 11 مئی کی اہمیت کے حوالے سے بریفینگ دی۔

محمد طیب ضیاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کے حکم پر 11 مئی کی دعوت کو لے کر ہر نوجوان کے پاس جائیں گے اور اس وقت تک ہم سکون سے نہیں بیٹھے گے جب تک اس دھرتی میں فرسودہ نظام انتخاب کا خاتمہ نہ کر لیں۔

وزٹ کے دوران محمد طیب ضیاء نے تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تنظیما ت کو ہدایات دی کہ آئندہ چند ماہ میں میرپور ڈوثزن تحصیلی سیٹ اپ کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور ہر یونین کونسل میں نوجوانوں کو تنظیمی سیٹ اپ میں لیا جائے گا اور ہر سطح پر پروجیکٹر پروگرام اور منہاج بلڈ ڈونر سوساٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اس موقع پر امیر کشمیر حافظ احسان ناظم تحریک منہاج القرآن اور تحریک کے قائدین بھی موجود تھے۔

راولاکوٹ

مورخہ 17 اپریل 2013 کو محمد طیب ضیاء نے ضلع راولا کو ٹ کا وزٹ کیا جہاں پر تحصیلی تنظیمات سے میٹنگ کی۔ سب سے پہلے تحصیل عباس پور میں میٹنگ کی گئی جس میں یوتھ لیگ کی تحصیلی کیبنٹ اور ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل عباس پور نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تنظیمی صورت حال اور 11 مئی کو اسلام آباد دھرنوں میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

محمد طیب ضیاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو تحصیل عباس پور سے کثیر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور اپنا پرامن احتجاح ریکاڈ کروا کر اس موجودہ نظام جس نے غریب کو غریب تر کیا اور امیر کو امیر تر کیا مسترد کیا جائے، تاکہ ایک نیا نظام پاکستان کی سرزمین پر لایا جائے۔ ایسا نظام جس میں ہر کسی کو انصاف ملے۔ بےروز گاری کا خاتمہ ہو اور ملک میں خوشحالی آئے۔

علاوہ ازیں تنظیمی سیٹ اپ پر بات کرتے ہوئے محمد طیب ضیا نے کہا کہ تحصیل عباس پور میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیٹ اپ کو مضبوط کیا جائے اور ہر یونین کونسل میں منہاج القرآن کا عظیم نیٹ ورک قائم ہو سکے۔

آخر پر ناظم تحریک منہاج القرآن نے محترم طیب ضیا کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ میٹنگ اختیام پذیر ہوئی۔

راولا کوٹ میں 18 اپریل 2013 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں طیب ضیا مرکزی نائب صدر MYL نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم تحریک منہاج القرآن راولا کوٹ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کی گئی جس میں محترم سرادار کامران کو ہاؤس کی مشاورت سے صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں منشاء سرادر جنرل سیکرٹری، نعمان صدیق سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے۔نئے عہدیداران کو منتخب ہونے پر محمد طیب ضیا مرکزی نائب صدر نے مبارک باد پیش کی۔

محمد طیب ضیاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ جس کی توفیق سے ہم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دور پایا۔ ہمیں چاہیے کہ قائد کی فکر کو عام کر کے اس قوم میں شعور بیدار کریں تاکہ اس ملک پاکستان اور کشمیر میں مصطفوی انقلاب کا سورج جلد طلو ع ہو سکے۔

انہوں نے تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے پر زور دیا اور کہا کہ 2 ماہ کے اندر راولا کوٹ کی 4 یونین کونسلز میں تنظیم سازی کو مکمل کر کے مرکز رپورٹ کی جائے۔ دُعا کے ساتھ اجلاس اختیام پذیر ہوا۔

تحصیل ہجیرہ

مورخہ 17 اپریل 2013 کو محمد طیب ضیاء تحصیل ہجیرہ کا وزٹ کیا، جہاں پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تحصیلی کیبنٹ کے ساتھ ایک اہم تنظیمی نشست کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن بھی موجود تھے۔

محمد طیب ضیا نے ہجیرہ کے نوجوانوں کو 11 مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جنگ اس یزیدی نظام سے ہے اور ہم جب تک اس نظام کا خاتمہ نہیں کر لیتے ہم پر آرام حرام ہے۔ ہم کو اپنے قائد کی زندگی میں مصطفوی انقلاب لانے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی اور تحصیل ہجیرہ میں 200 نوجوان ایسے تیار کرنا ہوں گے جو ہمہ وقت اس مشن کی دعوت کو پھیلائیں اور ہزاروں نوجوان منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ممبر بن سکیں۔

آخر پر انہوں نے کہا کہ تحصیل ہجیرہ کے اندر بہت جلد منہاج بلڈ ڈونر سوساٹی قائم کی جائے گی تاکہ ہم مصیبت زدہ لوگوں کے کام آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی فکر کو عام کرنے کے لیے لائبریریز اور پروجیکٹر کے ذریعے اس مشن کی فکر کو عام کیا جائے گا۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن ہجیرہ نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ میر ے بیٹے ہیں اور انشاء اللہ ہر سطح پر ہم ان کی سرپرستی کریں گے۔ اجلاس دعا کے ساتھ اختیام پذیر ہوا۔

نیلم، آزاد کشمیر

19 اپریل 2013 کو محمد طیب ضیاء نے سید شکور شاہ بخاری نائب امیر نیلم اپر کے ہمراہ نیلم اپر کا وزٹ کیا جس میں آٹھ مقام، دونیال، تجایاں کا تفصیلی وزٹ شامل تھا۔ آٹھ مقام پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے کارکنان نے عظیم الشان استقبال کیا اور تحریک منہاج القرآن کے دفتر میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کی گئی جس میں ہاؤس کی مشاورت سے محترم راجہ صغیر حسین کو صدر اور عبدالکبیر خان کو جنرل سیکرٹری، مختار اعوان کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران کو مرکزی صدر اور نائب صدر نے مبارک باد پیش کی۔

محمد طبیب ضیاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم کام کے لیے آپ کو چن لیا ہے اس پراللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دن رات اس مشن کو عام کرنے کے لیے کوشاں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹھ مقام میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا عظیم نیٹ ورک قائم کیا جائے تاکہ لوگوں تک حضور شیخ الاسلام کی فکر کو عام کیا جاسکے۔ علاوہ ازیں بہت جلد آٹھ مقام میں منہاج بلڈو ڈونر سوساٹی قائم کی جائے گی جس نوجوان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے اور ایک لائبریری بھی قائم کی جائے گی۔

اس موقع پر نومنتخب عہداران نے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور سید شکور شاہ بخاری نے نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختیام پذیر ہوا۔

دودنیال

مورخہ 20 اپریل 2013 کو محمد طیب ضیاء نے دودنیال نیلم اپر کا وزٹ کیا ان کے ساتھ سید شکور شاہ بخاری نائب امیر نیلم اپربھی ساتھ تھے۔ دودنیال پہنچے پر علاقہ کے لوگو اور تحریک منہاج القرآن منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اپنے مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور ایک بہت خوبصورت آفس منہاج القرآن یوتھ لیگ کا افتتاح کیا اجلاس میں دودنیال کی مختلف یونین کونسل سے لوگ آئے ہوئے تھے۔ اجلاس تلاوت ونعت سے شروع ہوا بلند آواز سےدورد پاک پڑ ا گیا

اس کے بعد محترم فاروق عبداللہ کوآرڈنیٹر MYLضلع نیلم نے مہمانو ں کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھتے ہوئے دونیال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کے لیے ہاؤس سے نام مانگے ہاوس کی مشاورت سے محترم مشتاق حسین بٹ کو صدر MYL دودنیال منتخب کیا گیا اس کے علاوہ محترم ڈاکٹر ایاز حسن جنرل سیکرٹری محترم نواز احمد سیکرٹری انفارمیشن محترم محمد حسن بٹ کو سیکرٹری فنانس بننے پر محترم محمد طیب ضیا مرکزی نائب صدر نے مبارک باد پیش کی اور منہاج القرآن یو تھ لے کام کو منظم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس نومنتخب عہداران نے عہد کیا کہ بہت جلد دودنیال کشمیر میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنے قائد کی فکر کو ہر یونین کونسل ہر گاوں تک لے کر جائے گی اور دعوت بذریعہ کیسٹ کو عام کیا جائے گاآخر پر محترم سید شکورشاہ بخاری نے دُعا کی اور اجلاس اختیام پذیر ہوا۔

دھیر کوٹ، باغ، آزادکشمیر

مورخہ 20 اپریل 2013 کو محمد طیب ضیاء نے دیر کوٹ کا وزٹ کیا۔ دھیر کوٹ پہنچنے پر ساتھیوں نے مرکزی نائب صدر کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔بعد ازاں دیر کوٹ میں تنظیم سازی کی گئی جس میں ہاؤس کی مشاورت سے حاسیم احمد خان کو صدر منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد عمران خان جنرل سیکرٹری، محترم محمد مظفر حسین نائب صدر، محمد فیاض احمد عباسی سیکرٹری فنانس، محمد ساجد قادری سیکرٹری ممبر شپ، محترم محمد نواز عباسی سیکرٹری تعلقات عامہ، رضوان عزیز سیکرٹری انفارمیشن، حافظ محمد سفیر سیکرٹری آفس، محمد ساجد خان سیکرٹری دعوت منتخب ہوئے۔

اجلاس میں نومنتخب عہداران کو مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دیر کوٹ میں یوسی کی سطح تک مشن کے پیغام کو عام کریں اور ہر یوسی میں پروجیکٹر پروگرامز کئے جائیں گے اور دیر کوٹ کے اندر 200 افراد ایسے تیار کیے جائے جو مشن کے لیے ہر وقت کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہو۔ اس پر سارے ہاوس نے عہد کیا کہ ان شاءاللہ بہت جلد دیر کوٹ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے آفس کا افتتاح ہو گا اور ہر یونین کونسل میں تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کر یں گے اور آخر پر 11 مئی کو اسلام آباد دھرنوں میں شامل ہونے کے لیے 200 افراد تیار کریں گے۔ دعا کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔

تبصرہ

Top