نیلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ کی تقریب تقسیم اسناد

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 21 جون 2013 بروز جمعہ کو نیلم (آزاد کشمیر) میں ٹریننگ کیمپ کے کامیاب شرکاء میں تقسیم اسناد کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ خیر اللہ شاکر اور علامہ واجد نورانی نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سلمیٰ پرویز نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت رخسار اسلم نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض سدرہ منیر اور زینت اعجاز نے سرانجام دیئے۔ پرنسپل کالج ڈاکٹر اشرف حسین نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کو مبارکباد دی۔ بعدازاں نظامت تربیت کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اس موقع پر مسز اشرف، زاہدہ سلمان، پارسا فاروق اور ثناء قادری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور نظامت تربیت آزاد کشمیر کو بھی صوبہ پنجاب کی طرح وقتاً فوقتاً ضرور ٹائم دے اور اس خطے میں بھی علم دین اور عقائد صحیحہ کو فروغ دے۔ کیمپ میں زاہدہ سلمان، عابدہ پروین اور تبسم اختر نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کر کے مبارکباد کی مستحق قرار پائیں۔

تقریب میں تقسیم اسناد کا سلسلہ شروع کیاگیا جس میں ناظم کورسز محمد شریف کمالوی، نائب ناظم محمد منہاج الدین قادری، علامہ خیراللہ شاکر اور ڈاکٹر اشرف حسین شامل تھے۔بعدازاں شرکاء کیمپ میں سے 16 افراد نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کی، 1 حلقہ درود و فکر کا بھی انعقاد کیا گیا اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم سازی بھی کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر محمد شریف کمالوی نے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

Top