نیلم: نظامت تربیت کے زیراہتمام سکولز اور کالجز میں تعارفی کلاسز کا انعقاد

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 17 تا 21 جون 2013 ضلع نیلم آزاد کشمیر میں مختلف سکولز اور کالجز میں کورسز کی تعارفی کلاسز منعقد کی گئیں۔

پہلا دن

17 جون 2013 کو منہاج ماڈل سکول کنڈل شاہی ضلع نیلم میں تعارفی کلاس رکھی گئی۔ جس میں پرنسپل سکول محمد مسکین قریشی، سٹاف ممبران اور میٹرک کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

مرکزی نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے تمام شرکاء کو تحریک منہاج القرآن اور نظامت تربیت کے اجمالی تعارف کے بعد کورسز کا مکمل تعارف کروایا۔ انہوں نے دورِ حاضر میں قرآن اور حدیث فہمی کی ضرورت و اہمیت پر بھی لیکچر دیا جس کو طلباء و طالبات اور بالخصوص پرنسپل محمد مسکین قریشی نے بہت سراہا۔

دوسرا دن

18 جون 2013 کو ایمز کالج کنڈل شاہی ضلع نیلم میں تعارفی کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے بریفنگ دی۔ اس تعارفی نشست میں میٹرک اور انٹر کے طلباء وطالبات سمیت جملہ سٹاف اور پرنسپل کالج غلام رسول قریشی نے شرکت کی۔

کلاس میں ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے دورِ حاضر میں علم کی ضرورت و اہمیت اور نظامت تربیت کے تحت جاری کورسز کا مکمل تعارف کروایا۔ کلاسز کےاختتام پر جملہ سٹاف اور طلباء وطالبات نے نظامت تربیت تحریک منہاج آلقرآن کی یونٹ سطح تک اس کاوش کو بہت سراہا۔

تیسرا دن

19 جون کو گریٹر شاہین کالج اٹھمقام ضلع نیلم میں تعارفی کلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر میٹرک اور فرسٹ ایئر کے طلباء و طالبات کے ساتھ پرنسپل کالج عبدالبصیر تاجور نے شرکت کی۔

ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے تحریک منہاج القرآن نظامت تربیت کے اجمالی تعارف کے بعد ملک بھر میں جاری کورسز کی ضرورت واہمیت اور افادیت سے شرکاء کو آگاہ کیا جسے پرنسپل اور طلباء وطالبات نے بہت سراہا۔

چوتھا دن

22 جون 2013 کو تحصیل شاردہ وادی کیل ضلع نیلم گورنمنٹ گرلز مڈل سکول اور گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کیل میں تعارفی کلاسز کا انعقاد کیاگیا، جس میں طلباء وطالبات اورجملہ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم کورسز محمد شریف کمالوی اور نائب ناظم محمد منہاج الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن نظامت تربیت کے تحت ملک بھر میں جاری کورسز کا مکمل تعارف کروایا۔

بریفنگ کے اختتام پر جملہ سٹاف، پرنسپل اور نگران تحریک منہاج القرآن چوہدری خان محمد ولی نے نظامت تربیت کی اس کاوش کو خوب سراہتے ہوئے آزاد کشمیر اور خصوصاً کیل وادی میں نظامت تربیت کے تحت جاری کورسز کو فروغ دینے کیلئے فوری وقت مانگا جس پر ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن ضلع نیلم ڈاکٹر محمد اشرف قادری نے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

Top